پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دسمبر تک تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کا اشارہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دسمبر تک حالات معمول پر آجائیں گے اور تحریک انصاف کو اکثریت مل جائےگی اور ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
مخالفین مخصوص نشستوں سے متعلق بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ ہمیں نہ ملیں، اپوزیشن میں آجائیں گے تو عدم اعتمادکا سوچا جاسکتا ہے،ابھی نمبرز پورے نہیں تو عدم اعتمادکا سوچا جاسکتا ہے،ابھی نمبرز پورے نہیں،کوشش کرینگے کہ فریش مینڈیٹ لیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ،شہبازشریف اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان بھی اختلافات ہیں، اسد قیصرکا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں حالات انارکی طرف جارہے ہیں، مہنگائی سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔
خواجہ آصف عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں نفسیاتی مسائل آجاتے ہیں خواجہ آصف نے جو باتیں کی ہیں اس کوئی صداقت نہیں۔ خواجہ آصف کی با تیں بتا رہی ہیں کہ وہ کتنے مایوس ہیں ، وہ کونسی سیٹ جیتے ہیں یہ سارے جعلی مینڈیٹ پر بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھوک ہڑتال علامتی ہے،اصل بھوک ہڑتال تب کریں گے جب عمران خان ہڑتال کریں گے، ہم اپنا بیانیہ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں، باقی جو حکومت کرنا چاہتی ہے بسم اللہ کرے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں کہ حکومت کیا چاہتی ہے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارا احتجاج قانون کے دائرے کے اندر ہو، حکومت رکاوٹ ڈالتی ہے یاسازش کرتی ہے تو ذمہ داری پھر حکومت کی ہوگی،رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت تو کوئی ہے ہی نہیں، یہ کوشش کررہے ہیں کہ کیسے فوج اور پی ٹی آئی میں فاصلے بڑھائیں۔
بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ یہ ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، ملک کی موجودہ صور ت حال میں نئے ا نتخابات کی ضرورت ہے ۔