وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کیلئے ہزاروں ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے سٹے لے لیا م عدالت سے بھی تاریخ پر تاریخ ملتی رہی۔ گریڈ 16سے اوپر کی سولہ ہزارنوکریاں دے چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہائیوں سے جو مسائل تھے ان کو پیپلزپارٹی ختم کرے گی، عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کریں گے، عوام کے پاس سرخرو ہوکر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نکاسی آپ کے پرانے راستوں کی بحالی عوام کا مطالبہ تھا، ایل بی او ڈی سپائنل آرڈی بحال ہوگئے، بدین، میرپورخاص، سانگھڑاورنواب شاہ سیلاب میں نہیں ڈوبیں گے۔
مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بھی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
مرادعلی شاہ نےمزید کہا کہ ایل بی اوڈی 1980کا منصوبہ تھا جسے واپڈا نے تعمیر کیا، ڈیزائن میں کچھ ترامیم کرکے پرانے راستے بحال کئے، بلاول بھٹوکی ہدایت تھی کہ زرعی معیشت کوترقی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ڈھوروپران تاشکورڈنڈھ تک پانی کے راستے بحال ہوگئے، سانگھڑسے عمرکوٹ تک ایک ڈرین اورانڈرپاس بنایا جارہا ہے، صدرزرداری کی ہدایت پربدین میں پانی کامسئلہ حل کیا۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ بھرمیں مختلف شاخوں پر کام جاری ہے، ٹھٹہ سے مٹھی اورننگرپارکر کی سڑکیں بنوائی ہیں، سیلاب کے بعد پوراسندھ دریا کا منظرپیش کررہا تھا۔