کویت میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کے صرف تین منٹ بعد طلاق لے لی اور ملک کی تاریخ میں سب سے چھوٹی شادی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولہا نے شادی کی تقریب کے بعد کمرہ عدالت سے نکلتے ہوئے دلہن کے گرنے کا مذاق اڑایا۔شادی عدالت انجام پانے کے بعد جب جوڑا میرج کورٹ سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ’بیوقوف‘ کہہ دیا۔ دلہن نے ذلت محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر جج کے پاس واپس آکر شادی منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ جج نے یہ درخواست منظور کر لی اور شادی کے صرف تین منٹ بعد ہی جوڑے کو الگ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں، تو یہ 7 کام کریں
شادی میں شرکت کرنے والے ایک مہمان نے سوشل میڈیا پر کہانی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں دولہا نے اپنی بیوی کا مذاق اڑایا اور اس کے والد بھی اس میں شامل تھے۔ لڑکی نے فورا طلاق کا مطالبہ کیا۔