سوناکشی کیساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر اقبال کا بڑا انکشاف

سوناکشی کیساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر اقبال کا بڑا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ اداکارہ کیساتھ بھاگ کر شادی کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ میری یہ خواہش تھی کہ سوناکشی کے ساتھ شادی کرنے کے لیے کسی دوسرے ملک بھی جانا پڑا تو ہر گز جاؤں گا اور ان سے شادی کر کے پھر اپنے ملک واپس آجاؤں گا ۔ ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ صرف بھارتی قانون کی وجہ سے رک گئے کیو نکہ بھارت میں ایسی شادی کو قانونی حیثیت نہیں ملتی ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنیوالی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ

اس موقع پر ان کی اہلیہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ایک مختصر سی تقریب میں شادی کرنا چاہتی تھیں۔ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے پچھلے ماہ ہی اپنی دیرینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کی ہے اور دونوں کے مذہب بھی مختلف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *