بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی ائی سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ، تفتیش کے دوران پولیس کے بانی چیئرمین پی ٹی ائی سے مختلف سوالات کیئے گے تاہم بانی چیئرمین پی ٹی ائی کا سوالات کے جواب دینے سے انکار, کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں ، جس پر ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم اپ کے ساتھ انصاف کریں گے،
ڈی ایس پی جاوید اصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے، تفتیش کے دوران بانی چیئرمین کا پنجاب فرنجک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت کارکنوں کی گرفتاری، پی ٹی آئی اراکین کابھوک ہڑتال کا فیصلہ
بانی چیئرمین کا پی ایف ایس اے کی تفتیشی ٹیم کو جواب کہ وہ مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دیں گے ، یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ پنجاب فورنزک ساینس ایجنسی کی ٹیم لاہور سے آج بانی چیئرمین کی پولی گرافک وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے کے لیئے آئے تھے۔
تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے باہر روانہ ہوگئی، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید اصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی ، گزشتہ روز بانی چیئرمین نے تفتیشی ٹیم سے تعاون سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی میں کسی بھی سوال کا جواب دیں گے۔