سولر سسٹم منصوبہ ، قومی گرڈ کے صارفین کیلئے بری خبر ، ماہرین نے خبر دار کر دیا

سولر سسٹم منصوبہ ، قومی گرڈ کے صارفین  کیلئے بری خبر ، ماہرین نے خبر دار کر دیا

پنجاب حکومت 50 لاکھ بجلی صارفین کو سولر یونٹ فراہم کرنے کیلیے ایک مہنگا منصوبہ شروع کر رہی ہے ۔

ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اس منصوبے سے شمسی توانائی سے محروم صارفین کو زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پنجاب حکومت کاند کورہ اقدام وفاقی حکومت کی پالیسی سے انحراف ہے ، وفاقی حکومت کی پالسی ہے کہ صارفین کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک رکھنا ہے، ناقدین کا استدلال ہے کہ سمسی توانائی سے محروم صارفین کو زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ کم استعمال ہونے والے ہر یونٹ کے بدلے کیپسٹی چار جز ادا کرنے پر مجبور ہوں گے ، پنجاب حکومت 200 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے اور لائف لائن صارفین کو سولر یونٹ فراہم کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی امور مقرر

فی الحال صارفین کے پہلے گروپ کو لائف لائن صارفین جیسی خصوصی چھوٹ حاصل نہیں، وہ درمیانے سے اوپر والے درجے کے صارفین کے ساتھ محفوظ صارفین کا بوجھ اٹھاتے ہیں، ان صارفین کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے پر قومی گرڈ کی کھپت کم ہو جائے گی ، جس سے کیپسٹی ادا ئیگی میں اضافہ ہوگا، نیشنل گرڈ سے منسلک صارفین پر رواں مالی سال دو ہزار ارب روپے سے زائد کی پٹی ادائیگی کا بوجھ پڑا۔ ماہرین نے معمولی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے منصوبے کی حمایت کی اور اس بات سے اتفاق کیا کہ اس سے نچلے متوسط طبقے کو بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ تاہم وہ کمپیٹی ادا ئیگی کے مسئلے کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبر دار کرتے ہیں کہ ایسانہ کرنے سے بجلی پیدا کر نے والوں کو مطمئن کرنے کیلیے بالآخر فی یونٹ قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ماہر اقتصادیات قیس اسلم نے کہا کہ صارفین کے قومی گرڈ چھوڑنے یاریز رو میٹر نگ پر منتقل ہونے سے آئی پی پیز کی سپلائی کم ہو جائے گی، جس سے غیر سمی صارفین کیلیے یونٹ کی قیمت بڑھے گی، انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت ان مسائل کو کم کرنے کے لیے آئی پی پیز کو خرید لے ۔ علی خضر نے کہا کہ شمسی توانائی کو اپنا کر محفوظ صارفین کیلیے کر اس سبسڈی کم کر کے یونٹ کی لاگت کم کی جاسکتی ہے، اس طرح تمام صارفین کو فائدہ ہو گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی ایک غلط فہمی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت شمسی توانائی کی مکمل حمایت کرتی ہے ، یہ موقف وفاقی حکام نے متعدد بار واضح کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *