پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما سید زلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشیر برائے عالمی امورمقرر کر دیا گیاہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی میڈیا بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں زلفی بخاری نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر کہا تھا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس بتا رہی ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو مئی میں عمران ملوث ، فیض حمید نے ثبوت دیئے، فیصل واوڈا
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیا تھا کہ انکے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد جنجوعہ کو صبح سویرے اغواء کر لیا گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے وابستہ 3 ورکرز کو بھی اغواءکیا جاچکا ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شدید کریک ڈاؤن ہوا۔ملک میں ہونے والے مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو اغواء کیا جا رہا ہے۔موجودہ حکمرا ن سن لیں کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس پامالی کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔