پی ٹی آئی جعلی سرکار کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی،بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی جعلی سرکار کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی،بیرسٹر سیف

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، ثابت ہوا کہ جعلی حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتار ی سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ جعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی طور پر کمپیوٹر اور اہم دستاویزات قبضے میں لیں۔

فارم 47 پر بننے والی جعلی حکومت تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی جعلی سرکار کے لئے ڈرا ؤنا خواب بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رئوف حسن کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا

ملک میں حقیقی جمہوریت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی جد وجہد جاری رہے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن مینڈیٹ چورسرکار کے جعلی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *