ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائیگا، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائیگا، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو آجکل شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پاسپورٹ بننے میں تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ تاہم اب حکومت نے اس بحرانی صورحال کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

ائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا تھا کہ ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائیگا۔ انہوں نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیر کی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیر فعال تھی۔ای پاسپورٹ کی مشینری لینے کیلئے منظوری دی ہوئی ہے۔ پاسپورٹ کی چھپائی کیلئے 6 نئے پرنٹر بھی آجائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا حصول متعارف کرا دیا گیا

ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کی چھپائی کے عمل میں تاخیر پر قابو پالیں گے۔ ستمبر میں پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائیگا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر میں اضافی کائونٹر بنائے گئے ہیں۔ پاسپورٹ کا سسٹم 20سال پرانا تھا۔ 20پرانے پرنٹر تھے جن میں سے13چل رہے تھے ، لیمینیشن پیپرز کا مسئلہ ڈالر کی وجہ سے آرہا تھاجو حل کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *