کم بجلی استعمال کرنیوالے لاکھوں صارفین کیلئے شاندار منصوبہ تیار کرلیا گیا

کم بجلی استعمال کرنیوالے لاکھوں صارفین کیلئے شاندار منصوبہ تیار کرلیا گیا

حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سبسڈی دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بجلی سبسڈی پروگرام نافذ کرنے کی تجویز دی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سےبی آئی ایس پی کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں بجلی کے صارفین کو سبسڈی دینے کیے منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس منصوبے کو مکمل تیاری کے بعد حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

بتایا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت اہل خاندانوں کی نشاندہی سے پاور ڈویژن کو بجلی کی سبسڈی فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اس اقدام کا مقصد غیر ہدف شدہ سبسڈی کو ٹارگٹڈسبسڈی میں تبدیل کرنا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پاور ڈویژن کی مشاورت سے بجلی سبسڈی پروگرام کیلئے ممکنہ صارفین کی شناخت کیلئے اہلیت کے معیار کا تعین کر رہا ہے۔

پاور ڈویژن فراہم کی جانیوالی منفرد سبسڈیز کی تعداد کا تعین کر ےگا، یہ معلومات سبسڈی پروگرام کیلئے ممکنہ اہل خاندان کی شناخت کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، منصوبے کے تحت پاور ڈویژن سبسڈی اور ادائیگی کی کارروائی کی شرائط کے نفاذ کے لیے مالیاتی اداروں اور بینکوں کی آن بورڈنگ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ رابطہ کرے گا، اس میں پاکستان پوسٹ، کمرشل بینکس اور موبائل بینکنگ سمیت تمام قسم کے بلوں کی وصولی کا احاطہ کرنے والے سٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *