نائب وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجراءکے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

نائب وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجراءکے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

نائب وزیراعظم اور وزیر ِخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا 60 دن کے اندر اجرا کر دیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اوراجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا  گیا، اہم اجلاس کے شرکاء میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شامل ہیں۔نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت کے بارے میں ایک وسیع بریفنگ دی گئی،اور بیرون ملک اسائلم کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی اور روف حسن گرفتار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *