اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سیکرٹریٹ کے اطراف انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، مزیدگرفتاریاں متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئی ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں ۔ نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایٹمی پروگرام بیچنے کا اشارہ دیا، فیاض الحسن چوہان کا بڑا دعوی
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
سی ڈی اے کا سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان پارٹی روف حسن کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کی فوٹیجز بنانے پر صحافی کا موبائل فون بھی چھینا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس بھاری نفری تاحال پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو کس کیس میں گرفتار کیا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے اور
تمام ریکارڈز گاڑیوں میں ڈال کر ساتھ لے گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لےکر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت سولرپینل سکیم کے لیے اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
دوسری جانب شبلی فراز نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی ترجمان روف حسن کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان اور روف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہےتاہم انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پولیس سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان ساتھ لے گئی ہے، تاحال پولیس کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔