لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 21 روپے فی کلو کمی کے بعد 605 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
پرچون سطح پر برائلر مرغی کا گوشت 626 روپے سے کم ہو کر 605 روپے فی کلو پر آگیا ہے ۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 402 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 260 روپے کے ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: برائلر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 740 سے 760 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔