مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت 4جاں بحق

مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت 4جاں بحق

راولپنڈی میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث 3خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر وین گہری کھائی میں کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے سلہہ سوڑ کے قریب پیش آیا جہاں 3 خواتین سمیت چار مسافرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 2بچوں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں :ایم این ایز خریدنے کےلیے بڑی آفرز ہو رہی ہیں: اسد قیصر

مسافر وین سوڑ سے کہوٹہ کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو ئی اور گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں جاں بحق ہونے والی تین خواتین میں65 سالہ بزرگ خاتون مقصود بی بی، 60 سالہ خورشید بیگم، 40سالہ سالہ رقیہ بی بی اور 46 سالہ مرد شفیع اللّٰہ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز، خاتون مریض میانوالی سے راولپنڈی منتقل

حادثے میں دو بچوں سمیت دس مسافر زخمی شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں 2کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ او زکا گیلانی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 اور امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *