ویمنز ایشیاکپ ٹی20: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمنز ایشیاکپ ٹی20: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے نیپال کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ میں پاکستانی فیلڈرز کی میدان میں چابکدستی اور سعدیہ اقبال کی بہترین باؤلنگ کی بدولت نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سیتا رانا مگر نے 26، پوجا مہاتو نے 25 جبکہ کبیتا جوشی نے 31 رنز کی باریاں کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی: حسن علی

پاکستان کی سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ، اس کے جواب میں پاکستان کی دونوں اوپنرز منیبہ علی اور گُل فیروزہ نے 100 رنز کی  شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

گل فیروزہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور آؤٹ ہونے سے قبل 46 رنز بنانے والی منیبہ علی کے ہمراہ 105 رنز کی شراکت بنائی۔

پاکستان نے 49 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے 9وکٹوں سے فتح اپنے نام کی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *