پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ بہت سوچ بچار اور غور و خوض کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی بقیہ زندگی لکھنے اور پڑھانے کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔ شفقت محمود نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کسی دباؤ یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کے ارادے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ بروقت اور عمر سے متعلق ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل سکیم سے متعلق بڑا فیصلہ

انہوں نے خدمت کا موقع فراہم کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی اور اپنے حلقے کے ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں دو مرتبہ نمائندگی کا اعزاز دیا۔ گزشتہ روز میاں نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری، مسلم لیگ ن رہنما آصف سعید کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا، عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، میں اپنا تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *