کیلاشی لڑکی سے سوشل میڈیا پردوستی، شادی کیلئے چینی شہری چترال پہنچ گیا

کیلاشی لڑکی سے سوشل میڈیا پردوستی، شادی کیلئے چینی شہری چترال پہنچ گیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں سیر و تفریح کی غرض سے غیرملکی سیاح آتے رہتے ہیں، مگر جمعے کو چین کا شہری شادی کے لیے چترال پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوجن نامی چینی شہری اور کیلاش کی لڑکی شاہین آرا کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، دونوں نے دوستی کو ایک مستقل رشتے میں بدلنے کے لیے شادی کا ارادہ کیا، اور اسی مقصد کے لیے اوجن وادی کیلاش آیا۔

اوجن اور شاہین آرا جمعے کو کورٹ میرج کرنے کے لیے مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں سماجی تنظیموں اور سرکاری وکیل نے غیرملکی باشندے سے ویریفکیشن کے لیے تصدیق کنندہ طلب کیا جو ان کے پاس دستیاب نہیں تھا۔ جس پرچینی شہری نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

مقامی پولیس کے مطابق چین کا باشندہ 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے .

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کیلاش قبیلے سے تین خواتین غیرملکی شہریوں سے شادی کر چکی ہیں۔ ۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *