مفت سولر پینل سکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل سکیم سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل سکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے سکیم کے اجراکے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے ، جس میں مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اورکارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے، ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔
اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار
8800 پر بل ریفرنس نمبر اورشناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلئے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے ، پہلےفیز میں ایک لاکھ سےزائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دئیے جائیں گے۔
بجلی چوری، ایک سے زائدمیٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔
اس موقع پرمریم نواز نے کہا کہ آٹے اور بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کوبری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کوریلیف دینے کے لئےجو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے، میں چاہتی ہوں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے، سولر پینل فنانسنگ سکیم کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے۔