کے پی کے ہائوسز میں رہائشی کمروں کے کرایوں میں دگنا اضافہ کر دیا گیا

کے پی کے ہائوسز میں رہائشی کمروں کے کرایوں میں  دگنا اضافہ کر دیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور ممبران اسمبلی کیلئے اسلام اباد اور ایبٹ آباد میں قائم خیبرپختونخوا ہاوس میں رہائشی کمروں کے کرایوں میں  دگنا اضافہ کیا دیا ہے۔

عارف خان

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور ممبران اسمبلی کیلئے اسلام اباد اور ایبٹ آباد میں قائم کے پی کے ہاوس کے رہائشی کمروں کے کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔ کے پی ہاؤس میں صوبے کے ملازمین کے لئے یومیہ کرایہ مختلف بلاکس میں  1800 سے 2200 روپے تک تھا جبکہ وفاقی ملازمین کے لیے 2700 سے 3700تک تھا۔ تاہم اب صوبے کے سرکاری ملازمین کو یومیہ3800سے لیکر 4400 روپے ادا کرنے ہوں گے، وفاقی وزراء، سینیٹرز، مشیروں، ایم این ایز کو یومیہ 5400سے لیکر 5800 روپے ادا کرنے ہوں گے،

یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ، صوبائی حکومت  نے جرگہ تشکیل دے دیا

وفاق یا دیگر صوبوں کے سرکاری ملازمین کو بھی مختلف بلاکس میں 5400سے 5800 روپے ادا کرنے ہوں گے، اس سے قبل وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے کرایہ 3 ہزار 700 روپے تھا، اسی طرح شاہی مہمان خانہ پشاور کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئےشاہی مہمان خانے میں وی آئی پی کمرے کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھا کر 4400 روپے ہو گیا ہے شاہی مہمان خانے میں عام کمرے کا کرایہ 1800روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گیا جبکہ وفاقی ملازمین کیلئے عام کمرے کاکرایہ 2700 سے بڑھا کر 5400 کردیا گیا۔ کے پی ہاؤس ایبٹ آباد میں یومیہ کرایہ 1800 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ2700 سے بڑھا کر 5400 کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *