جنرل انتخابات کوکالعدم قراردئیے جانےکاخدشہ ہے،خواجہ آصف کاتہلکہ خیزبیان

جنرل انتخابات کوکالعدم قراردئیے جانےکاخدشہ ہے،خواجہ آصف کاتہلکہ خیزبیان

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کالعدم قرار دئیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ اکتوبر میں درخواست دی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق خدشات کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت بچانے کے لیے مزاحمت کریں گے ، دفاع کریں گے اور کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات پریشان کن ہیں اور غیر یقینی کی صور ت حال ہے۔ موجودہ حالات کے ذمہ دار صرف سیاست دان ہی نہیں اس میں عدلیہ بھی شامل ہے ۔ ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، فچ نے اپنی رپورٹ میں 18 ماہ کے دوران حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں بھی وزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صنم جاوید کی بہادری کا ہر پارٹی رکن معترف، عمر ایوب

ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا وقت سے پہلے اعلان کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے ، اس معاملے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *