آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نئے سیف سٹی پراجیکٹس بارے بڑا اعلان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نئے سیف سٹی پراجیکٹس بارے بڑا اعلان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 18 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس مکمل کر لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے عشرہ محرم کے دوران 10700 سے زائد جلوس، 38 ہزار سے زائد مجالس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے اور01 لاکھ 35 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں نے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے اضلاع میں جلوسوں و مجالس کو سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا گیا، اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، قصور اور پاکپتن سمیت دیگر اضلاع سیف سٹی لاہور سے انٹرلنک، مستقل مانیٹر کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہ ہے کہ رواں سال پنجاب کے 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس مکمل کر لئے جائیں گے۔ 30 جون 2025ء تک پنجاب کا کم و بیش ہر شہر سیف سٹی بنا چکا ہو گا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت جدید پولیسنگ سسٹمز سے جرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ سمیت قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ویڈیو مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ فیس ٹریس و نمبر پلیٹ شناخت کے جدید پولیسنگ سسٹم سمیت ڈیٹا بینک کو انٹرلنک کیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے کل اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا

دھواں چھوڑتی گاڑیوں ، تجاوزات، سموگ، صفائی انتظامات سمیت دیگر اہم امور میں بھی سیف سٹی نیٹ ورک بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عید قربان پر 1067 کیمروں کی مختلف مقامات پر مانیٹرنگ سے صفائی انتظامات کے انتظامات میں مدد ملی، اور تمام شہروں میں سیف سٹیز کا میگا پراجیکٹ پنجاب حکومت ، پی آئی ٹی بی اور پنجاب پولیس مل کر مکمل کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *