رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ پر کسی بھی یلغار کا مقابلہ کالا کوٹ کریگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت حواس باختہ ہے ،
چیف جسٹس قاِضی فائز عیسی کی چھٹیوں کے حوالے سے سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر مقدمات زیادہ ہیں تو پھر ایک مہینے کی چھٹیوں پر کیوں جاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہا اس وقت سپریم کورٹ میں. ججز کی تعداد مکمل ہے، حیرت ہورہی ہے کہ سپریم کورٹ کا سینیر ترین جج جونیر ترین جج کو قبول کررہا ہے
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہو گا، بیرسٹر گوہر
ایڈہاک ججز نے نظام عدل میں. استحکام پیدا نہیں کیا، اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردینگے عطا تارڑ کا بیان حیرت انگیز ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اوورسیز پاکستانیوں کو دھمکی دی جارہی ہے، ریویو میں. جانا حکومت کا حق ہے، یار بس. کردو پہلے آپ نے کہا فاطمہ جناح اور پاکستان نہیں. چل سکتے،
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کتنے ماہ تک برقرار رہے گی؟فچ نے پیشگوئی کردی