رؤف حسن پارٹی کارکنان و رہنماؤں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

رؤف حسن پارٹی کارکنان و رہنماؤں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رہنماء رؤف حسن کارکنان اور پارٹی رہنماؤں پر مظالم کا ذکرکرتےہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال کے بچے کو اغوا کر کے اس کے والد کو حلف نامہ جمع نہ کرانے کا کہا گیا اور یہی پی ٹی آئی کی کہانی ہے۔

رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کےعلاوہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، صرف ہمار ا میڈیٹ چوروں سے رابطہ منقطع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا بیان آ گیا

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی ہماری پارٹی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں لیکن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی حرکت نہیں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم کہہ رہے تھے کہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، اب ہم نے پالیسی تبدیل کر دی ہے ، ہم کہہ رہے ہیں یا تو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کریں یا پھر نئے انتخابات کرائے جائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *