مخصوص نشستوں سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا بیان آ گیا

مخصوص نشستوں سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا بیان آ گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں،آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کرےگی تو آئین کےمطابق اپنا حق لیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ تحریک انصاف والوں کو اقتدار کا شوق ہے، ہم نے دو حکومتیں چھوڑیں، اقتدارکا شوق ہوتا تو حکومتیں نہ چھوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو خود بری طرح الیکشن میں شکست ہوئی لیکن پھرفارم 47 پر موصوف اقتدار میں آیایہ تو عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم اقتدار والے نہیں جمہوری لوگ ہیں۔

پہلے بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے لیےلڑیں گے، ہم نے مقابلہ کرکے مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، مخصوص نشستوں پر وفاقی کابینہ آگے بھی کچھ کرےگی تو اپنا حق لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے

صوبائی وزیراعلیٰ کامزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مذاکرات سےمتعلق جوبات کی ہے وہی پی ٹی آئی کاموقف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *