وفاقی ٹیکس محتسب نے بیرون ملک سے گاڑی درآمد کرنے کی نئی پالیسی واضح کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے واضح کیا کہ نئی پالیسی کے تحت ایسے تمام بیرون ملک مقسم پاکستانی پرسنل بیگج اسکیم ، رہائش کی منتقلی اور گفٹ سکیم کے تحت گاڑیوں درآمد کرنے کا حق رکھتے ہیں جنہوں نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022کے تحت گزشتہ دو سال کے دوران گاڑی درآمد نہیں کی، تحفے میں نہیں دی یا حاصل نہیںکی۔
مزید پڑھیں: بجٹ کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اس حوالےسے وفاقی ٹیکس محتسب کے مشیر ڈاکٹر وقار چوہدری آرائیں کا کہناتھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گاڑیوں کی کلیئرنس میں تاخیر اور امیگریشن ڈیٹا کے غلط استعمال کے معاملےایف بی آر کی طرف سے وفاقی ٹیکس محتسب کو وضاحت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز، اپریزمنٹ (ویسٹ) کی طرف سے بھیجے گئے ای سی آر ایف تیار کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایک ہی درآمد کنندہ جس نے اپنے پرانے پاسپورٹ پر پچھلے دو سالوں میں پیگیج، رہائش کی منتقلی اور گفٹ سکیم کے تحت گاڑی درآمد کر لی ہے،اس کے نئے پاسپورٹ پر کوئی نیا گڈز ڈکلیریشن درج نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سےگاڑیوں کی کلیئرنس میں تاخیر اورامیگریشن ڈیٹا کے غلط استعمال کے حوالے سے چیف کلکٹر، اپریزمنٹ (ساؤتھ ) کراچی اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز، ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔