بلوچستان میں انتہائی افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت میں گاڑی کھائی میں جاگری، گاڑی میں سوار 5 سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 سیاح دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لیویز حکام کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا۔
مزید پڑھیں: عمان سے یمن تیل لے جانیوالا جہاز سمندر میں اُلٹ گیا، عملہ لاپتہ
لیویز حکام نے بتایا کہ 5 سیاح حادثے میں موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں بھی 1سیاح زخموں کی تاب نہ لاسکا اور چل بسا۔ لاشوں اور زخمیوں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں اور زخمیوں کا تعلق کوئـٹہ سے ہے جو تفریح کیلئے زیارت آئے ہوئے تھے۔