عمان سے یمن تیل لے جانیوالا جہاز سمندر میں اُلٹ گیا، عملہ لاپتہ

عمان سے یمن تیل لے جانیوالا جہاز سمندر میں اُلٹ گیا، عملہ لاپتہ

عمان سے یمن جانیوالا تیل بردار جہاز سمندر میں اُلٹ گیا، جہاز میں سوار عملے کے 16اراکین لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ ہونیوالوں میں 13بھارتی جبکہ 3سری لنکن شہری تھے۔

تفصیلات کے مطابق عمان سے یمن تیل لے جانے والا جہاز بیچ سمندر ہی الٹ گیا اور عملے کے 16اراکین لاپتہ ہوگئے، لاپتہ ہونیوالے اراکین بھارتی اور سری لنکن شہری تھے۔ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آرپریشن جاری ہے ۔

عمان کی میری ٹائم ایجنسی نے بتایا کہ 110میٹر لمبا تیل بردار جہاز عمان کی بندرگاہ دُقم سے یمن کی بندرگاہ عدن جارہا تھا۔ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکتا جبکہ حادثے کے مقام پر سمندری طوفان کی اطلاع بھی نہیں تھی۔

پریسٹج فالکن نامی جہاز پر کوموروزکا پرچم بھی نصب تھا۔ اس قسم کے چھوٹے تیل بردار جہاز عام طور پر کم فاصلو ں تک تیل کی ترسیل کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ جہاز سوموار کو عمانی بندرگاہ دُتم سے 25ناٹیکل میل دور جنوب مشرقی پانیوں میں پلٹا تھا۔ عمان کی میری ٹائم ایجنسی نے یہ صراحت نہیں کی کہ اس جہاز کے پلٹنے سے تیل کا رسائوبھی ہوا یا نہیں۔ اس حوالے سے اقدامات بھی دکھائی نہیں دیے ہیں۔ عمانی بحریہ نے بتایا ہے کہ اب تک عملے کے کسی رکن کا سراغ نہیں مل سکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *