کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم، کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ۔دن کے وقت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین استعمال شدہ کاریں جو آپ پاکستان میں 20 لاکھ سے کم میں خرید سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیتاہم دیر، سوات،چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس کی صورتحال برقرار ہے، دن بھر سمندری ہوائیں معطل، مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *