افغانستان میں ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں 17 مسافر ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کابل کو صوبہ بغلان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے میزان بینک نے بڑی آفر لگا دی
یہ واقعہ افغانستان میں سڑکوں کی خراب حالت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے عام واقعات پر روشنی ڈالتا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں صوبہ ہلمند میں اسی طرح کے ایک حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے جب ایک بس آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی تھی۔