اقوام متحدہ میں اس وقت مختلف ممالک کے مستقل مندوبین میں زیادہ اکثریت مرد ممبران کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنسی تناسب سے اقوام متحدہ کے موجودہ 193 ملکوں کے مستقل مندوبین میں صرف 47 خواتین ہیں لیکن مسلم مڈل ایسٹرن ممالک میں سے قطر واحد ملک ہے جس کی اس وقت اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ایک خاتون ہیں۔
علیاء بنت احمد آل تھانی 2013ء سے اقوام متحدہ میں قطر کی جانب سے مستقل مندوب کے عہدے پر فائز ہیں اور وہ اس سے پہلے قطر کی سوئٹزر لینڈ میں سفیر اور اقوام متحدہ کے جینوا آفس میں بطور مستقل مندوب اپنی ذمہ داری ادا کر چکی ہیں ۔
ا ن کے خاندان میں سے ا ن کے چچا اور والد شیخ احمد بن سیف آل تھانی بھی مختلف ممالک میں قطر کی طرف سے بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں ۔
ایک انٹرویو میں شیخا علیاء احمد کا کہنا تھا کہ خواتین سفارتکاری کو پروان چڑھانے کے لیے وہ چاہتی ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک خاص کر مسلم ممالک اپنی خواتین کو سفارتکاری کی جانب راغب کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں،امریکا
قطر کی جانب سے اقوام متحدہ میں متحرک کردار ادا کرنے والی سفیر شیخا علیاء احمد قطر یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز اور ایس او اے ایس، یونیورسٹی آف لندن سے بین الاقوامی تعلقات اور ڈپلومیسی میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔