قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ علم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو بذات خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہوں نے وزارت سنبھا لنی ہے یا پھر پی سی بی ۔ ان کا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہو سکتے ۔ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے تو نتائج بہتر ہو نگے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کرلیے ہیں ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونےوالے اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے اندر اتحاد اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔ ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔