نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کل وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق جو اعلان کیا تھا ، اس پر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد اگلا قدم اٹھائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی فیصلہ سیاسی نہیں ہو گا ۔
حکومتی فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔ سینیٹر اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوا ہی نہیں ہے، ملکی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہونی چاہیے، فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت اور آئین کے مطابق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ،اسفندیار ولی نے بے بنیاد قراردیدیا
ان کا کہنا تھا کہ 2013میں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا، 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا اور جب وہ حکومت گئی تو پاکستان کی معیشت کا دنیا میں 47واں نمبر تھا۔