لاہور: پاکستان میں انتہائی مقبول موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 اپنی قابل اعتمادیت، کارکردگی اور مضبوطی کی وجہ سے مشہور ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا کی 125 سی سی ایئر کولڈ، فور اسٹروک انجن پائیدار اور ایندھن کی بچت کرنے والی بائیک ہے، جو اسے شہر کے سفر اور طویل فاصلے کی سواری دونوں کے لئے موزوں بناتا ہے۔ موٹر سائیکل کی مضبوط ساخت اسے پاکستان میں دشوار گزار علاقوں اور مختلف موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہے، جس کی کم سے کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی
اپنی موٹر سائیکل خرنے کے خواہشمند افراد کیلئے میزان بینک نے ہونڈا سی جی 125 آفر لگا دی ہے جس کا دورانیہ 12، 24 یا 36 ماہ ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 24 ماہ کے قسط کچھ یوں ہو گی ۔ ڈاؤن پیمنٹ: 58,725 روپے کل رقم کا 25 فیصد اور پروسیسنگ فیس، 1,800 روپے ملا کر بکنک کے وقت 60,525 روپے لیے جائیں گے ۔ جبکہ ماہانہ قسط 10,310 روپے ہو گی جس کا دورانیہ 24 مہینوں یعنی دو سال کا ہو گا ۔
ہنڈا کی سی جی 125 موٹر سائیکل خرید نے کے خواہشمند میزان بینک کی کسی بھی شاخ سے جا کر موٹر سائیکل بک کر سکتے ہیں ۔