پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ حکومت نے اس فیصلے کے حوالے سے پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی حکومت کے فیصلے کے بارے میں اندرونی طور پر مشاورت کرے گی اور مطالبہ کرتی ہے کہ اگر پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو وہ سیاسی نقطہ نظر اپنائے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر سکیم کیلئے کیسے اپلائی کریں؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی حمایت نہیں کرتی تاہم سیاسی جماعتوں کو سیاسی نقطہ نظر اپنانا ہوگا۔