پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کےفیصلے پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کےفیصلے پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں تحریک انصاف پر پابندی کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئےکہنا تھا کہ پاکستان میں پولیٹکل جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں۔

یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی یقیناًبات ہے۔ واشنگٹن انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کا ریپبلکن کنونشن ملتوی نہ کرنے کا اعلان

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *