جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی قوتوں کیخلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو پھر ملک سنبھل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری کو روک دیا
ان کا کہنا تھا کہ طاقتور حلقوں کو چاہیے کہ جتنی جلد ہو سکے وہ اس حقیقت کو سمجھ جائیں ۔ یہ ملک اور ان کے لیے بہتر ہو گا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومتی نظام مکمل ناکام ہو چکا ہے ۔ ملکی مسائل کے مسائل کا حل اسی میں مضمر ہے کہ فوری طور پر ازسر نو شفاف انتخابات کروا ئے جائیں ۔