اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت بھی دیدی اور حکم دیاکہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔
مزید پڑھیں: (ن) لیگ کے اہم رہنما نےصنم جاوید کی رہائی کا مطالبہ کردیا
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔ اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو عدالت پیش کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائیں۔ صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کیلئے قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ورکنگ ڈیز میں اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کیخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔