زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کا ریپبلکن کنونشن ملتوی نہ کرنے کا اعلان

زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کا ریپبلکن کنونشن ملتوی نہ کرنے کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی حملہ آور کو اپنے ارادوں پر حاوی ہونے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے باوجود ریپبلکن کنونشن ملتوی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ ہفتہ کے روز امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد انتخابی ریلی کے شرکا ءسے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔

جس دوران ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور مارا گیا ، حملے کے ایک دن بعد ریپبلکن کےصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کنونشن ملتوی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سوچا تھا کنونشن دو روز کے لیے ملتوی کردوں لیکن کسی حملہ آور یا قاتل کے ڈرسے اپنا شیڈول ہر گز ملتوی نہیں کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پارٹی کنونشن وقت پر ہوگا اور وہ آج ہی وسکانسن روانہ ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹرمپ پر حملے کے بعد ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک ٹرنر نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے مائیک ٹرنر کا کہنا تھا کہ ہماری جمہوریت پر گولی چلی ، حملہ آوراس چھت تک کیسے پہنچا واضح ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کا واقعہ سکیورٹی کی ناکامی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *