پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں اپنے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 90 فیصد ایم این ایز نے اپنے حلف نامے پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے ہیں اور بقیہ اراکین کو آج حلف نامہ جمع کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے 39 ارکان اسمبلی کو پارٹی کا رکن قرار دیا گیا اور 41 ایم این ایز کو 15 روز میں پی ٹی آئی سے وابستگی کے نئے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواشمند افراد کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی
پارٹی کے وکیل محمد اظہر صدیق نے کہا کہ پارٹی پیر کو حلف نامہ جمع کرائے گی اور آج ایم این ایز کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔