توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے آج صبح جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن نیب آرڈینینس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے، جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئی تحقیقات شروع

قبل ازیں عمران خان اور انکی اہلیہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے لیے نیب ٹیم تھوڑی دیر پہلے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے  گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی گرفتاری ڈالنے کے بعد نیب ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اپنی ٹیم کے ساتھ آج ایک بار پھر سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک ِ انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گئے

مزید پڑھیں: 190ملین پائونڈ ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب ٹیم نے گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی ، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہو گی ۔ اور کیس کی سماعت کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *