16 جولائی سے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا کمی ؟ بڑی خبر آگئی

16 جولائی سے پیٹرول قیمتوں میں  اضافہ ہو گا یا کمی ؟ بڑی خبر آگئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 جولائی سے ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 273.28 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھی: لاہور: بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس سے ان کی نئی قیمت یں بالترتیب 184.25 روپے اور 166.65 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہیں۔

یہ یکم جولائی کو قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی تھی ۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سولر پینلز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

16 جولائی سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات حتمی قیمتوں کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *