پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یشما گل نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں جہاں مختلف موضوعات پربات چیت کی وہیں اپنا پسندیدہ کرکٹر کا نام بھی بتا دیا ۔ انٹرویو کےد وران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کے پسندیدہ کرکٹر میں سے ایک ہیں کیوں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہونے پر بابر پاکستان کے لیے قابل فخر ہیں ۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کسی کرکٹر سے دوستی ہے ؟ جس پر یشما کا جواب میں کہنا تھا کہ میری کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔ ا داکارہ کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹرز ہمارے ہیرو ہیں وہ ملک کی نمائندگی کررہے ہوتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سلمان خان نے جوہی چاولہ کو شادی کیلئےپرپوز کیا تھا؟
ان کے ساتھ اگر دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ با بر اعظم کے ساتھ دوستی کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں یشما گل کا کہنا تھا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائےتو اس میں کوئی برائی نہیں ۔