ملک بھر میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ، وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کردی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کو پراپرٹی اور موٹروہیکل ٹیکس میں بڑی رعایت دیدی
وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے ذریعے حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے ، اس کے علاوہ گندم اور اس سے تیار کی جانے والی مصنوعات مثلاًآٹا، میدہ اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی۔