سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کا ردِعمل آگیا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کا ردِعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے پر عمران خان کی جانب سے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی اطلاع اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دی گئی توانہوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ بانی تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی اطلاع ملنے کے بعد شکرانہ کے نفل ادا کیے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے لیڈر شپ کو ملاقات کیلے اڈیالہ بلوالیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کاحصہ تھا،ہوں اور رہوں گا،فواد چوہدری

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی اہل قراردے دیاگیاہے۔14مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا کہ فیصلہ 8/5 کے تناسب سے ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ میں لکھا کہ انتخابی نشان واپس لینا سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *