سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میںپارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 114 ہو جائے گی جبکہ اپوزیشن اتحاد کی تعداد 125 ہو جائے گی۔ اپوزیشن اتحاد میں پی ٹی آئی کے ساتھ پختونخوا میپ، ایم ڈبلیو ایم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جے یو آئی اور بی این پی بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

مخصوص نشستیں حکومت سے چھِن جانے کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 209 ہوگی ۔حکومتی اتحاد میں مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان شامل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ ضیاء اور آئی پی پی اور نیشنل پارٹی بھی حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *