خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، صوبےکی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، صوبےکی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل

(حسام الدین)

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبےکی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل کر دیا ہے جبکہ نتھیا گلی میں ہمالا ہائوس کو اراکین اسمبلی نے اپنے استعمال میں لانے کے لئے صوبائی اسمبلی کے حوالے کئے جانے پر غور شروع کر دیا۔

محکمہ قانون نے جمعہ کے روز ہونیوالے صوبا ئی کابینہ کے اجلاس کیلئے 16 نکات پرمشتمل مسودہ تیارکرلیا ہے ۔کابینہ اجلاس میں شمالی وزیر ستان میں 554 اضافی خاندانوں کوما ہانہ راشن فراہم کرنے ، ضلع خیبر کوکی خیل قبیلے کے6 ہزار 4 سو 55 خاندانوں کی واپسی کی ٹینٹس اور دیگر سامان فراہم کر نے پر غور کیا جائیگا۔

اجلاس میں محکمہ معدنیا ت کے مجوزہ بل میں ترامیم، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں چشمہ رائٹ بینک کنال کےلئے فنڈزکی فراہمی، اجلاس میں سوات میں شکئی سمال ڈیم سکیم کی منظوری، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی عدالت کی اراضی کے تبادلے، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیز، پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے خصوصی گرانٹ ایڈ پر فیصلے کئے جائیں گے ۔
گندھارا راہداری کے ڈرافٹ کے بارے صوبائی حکومت کا موقف

نتھیا گلی میں ہمالا ہا وس کواراکین اسمبلی کے استعمال میں لانے کےلئے صوبائی اسمبلی کے حوالے کرنے ، صوبے کی 20 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرری کرنے اور غیر ترقیاتی منصوبوں میں محکمہ داخلہ کی ترقی اور استعداد کار بڑھانے پر فیصلہ کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *