سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں آئیگا، سینئر صحافی محمد مالک نے بڑی خبر دیدی۔
سینئر صحافی محمد مالک کا آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری اطلاع ہے کہ صبح جو فیصلہ آرہا ہے مخصوص نشستوں کا وہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں آرہا ہے۔ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے آنے کی قیاس آرائی ہورہی ہے۔8ججز سنی اتحاد کونسل کے حق میں اور 5 ججزخلاف جائیں گے۔
محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے کے قانونی نکات اپنی جگہ لیکن جو ججز کا آپس میں تنازعہ چل رہا ہے اور بھی اس میں اہم ہوگاکیونکہ جب موجودہ حکومت کی دو تہائی اکثریت ختم ہوگی اس کا مطلب ہے جو عدلیہ سے متعلق منصوبے بنے ہوئے تھے وہ بھی نہیں ہوپائیں گے۔
تاہم ابھی تک میری جو اطلاع ہے وہ یہ کہ 5-8 سے سنی اتحاد کونسل کے حق میں فیصلہ آئیگا۔
ویڈیو ملاحظہ کریں: