پولیس نے عائشہ جہانزیب کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرادی

پولیس نے عائشہ جہانزیب کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرادی

پولیس نے تشدد کا شکار بننے والی خاتون اینکر عائشہ جہانزیب کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے خاتون اینکر عائشہ جہانزیب کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ایس ایس پی انوش مسعود کی عائشہ جہانزیب کی دفتر میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انوش مسعود نے خاتون اینکر کو کہا کہ ملزم حارث علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کیخلاف مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ہماری ریڈ لائن ہیں اور ان پر تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ورکنگ یا گھریلوخواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی کی اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کو شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔خاتون اینکر کے مطابق شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تشدد کیا۔ عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ شوہر نے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی اور اسلحہ بھی لہراتا رہا جبکہ بچوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

خاتون اینکر نے طبی امداد کے بعد شوہر کیخلاف جان سے ماردینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھااورپویس نےملزم حارث کو گرفتار کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا تھا۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیراعلیٰ نےہدایات جاری کیں کہ عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *