پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال جاری، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال جاری،  آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بجٹ 2024 میں فلور ملز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

فلور ایسوسی ایشن کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تندوروں، کریانہ اسٹورز اور پورے فروخت کنندگان کو آٹے کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے،ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے جب تک واپس نہیں لیے جاتے فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں لے گی تب تک جڑواں شہروں اور ملک بھر میں فلور ملز بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان کاایک اور نیاشاہکار ، گاڑی کے فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی

فلور ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک میں آٹے کی قلت سے بچنے کے لیے فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے۔

خیال رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی واپسی تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے ، فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 1500 مل مالکان ہڑتال پر ہیں، ملک بھر کے فلور ڈیلرز بھی احتجاج میں شریک ہیں۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کریں گے کیونکہ اس سے آٹے کی قیمت میں 200 روپے فی بوری کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد ضلع گوجرانوالہ میں 73 فلور ملز مکمل طور پر بند کردی گئیں جبکہ ملتان میں بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کے طور پر 60 سے زائد فلور ملز بند رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تمام 100 ملوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *