بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا

بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا

ایف آئی اےامیگریشن کی کامیاب کارروائی، سعودی عرب جانے والی پروازوں سے بھیک مانگنے جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بھیک مانگنے والی خواتین 2 مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان میں میں سوہا بی بی ، خدیجہ بی بی ، آسیہ بی بی ، سائرہ بی بی ، ساجدہ بی بی ، سلمہ بی بی ، سمینہ بی بی اور نغمہ بی بی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان کاایک اور نیاشاہکار ، گاڑی کے فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی

گرفتار ملزمان عمرے کے غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگنے جارہے تھیں۔ خواتین سے فی کس 200 ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے جنہیں مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *